انسان کی ٹھوڑی کی ساخت اس کے مزاج اور طبعیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ جانیے

انسان کے چہرے اور جسم کی بناوٹ اس کے مزاج پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے- یہی وجہ ہے کہ چہرہ شناسی کے ماہرین انسانی مزاج کے بارے میں جو اندازے خہرہ دیکھ کر لگاتے ہیں اس کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ انسان کے چہرے پر ٹھوڑی اس کے چہرے کی بنیادی بناوٹ کا ایک لازم جز ہے جس طرح اس کی اہمیت چہرے پر ہوتی ہے اسی طرح انسانی مزاج کے حوالے سے بھی ٹھوڑی بہت اہمیت رکھتی ہے- اس کی بناوٹ فطرت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے اس حوالے سے آج ہم آّپ کو بتائيں گے-

1: چوکور ٹھوڑی
اس ٹھوڑی کے حامل افراد بہت خوبصورت ہوتے ہیں وہ انتہائی مضبوط قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں- وہ صرف ظاہری خوبصورتی کے حامل نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی فطرت بھی بہت خوبصورت ہوتی ہے وہ کامیاب ہونا جانتے ہیں-

2: نوکدار ٹھوڑی
ایسی ٹھوڑی کے حامل افراد افراد بہت سوشل ہوتے ہیں یہ فطرتاً بہت نرم طبیعت کے حامل ہوتے ہیں- یہ لوگ مزاج کے اعتبار سے بہت جذباتی اور حساس ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ کسی حد تک چالاک بھی ہوتے ہیں اور اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں-

3: آگے کی طرف نکلی ہوئی ٹھوڑی
ایسے لوگوں کا جبڑہ تھوڑا آگے کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے ایسے لوگ بہت پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ان کی شخصیت میں ایسی جاذبیت ہوتی ہے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بہت خود اعتماد ، محنتی ہوتے ہیں ان کی شخصیت اور انداز بہت زیادہ کشش رکھتا ہے جس کے سبب ان کے ارد گرد ہمیشہ چاہنے والوں کا ہجوم رہتا ہے-


Post a Comment

0 Comments