سپیکرقومی اسمبلی کا وزیراعظم اور ایک سابق صدر پر الزامات اور انتہائی توہین آمیز ریمارکس کا نوٹس۔


قومی اسمبلی کے سپیکر، اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی کے دوران وزیراعظم اور ایک سابق صدر پر الزامات اور انتہائی توہین آمیز ریمارکس کا نوٹس لیتے ہوئے، حکومت اپوزیشن کو ضابطے کے مطابق کارروائی کا انتباہ کر دیا ہے۔ سپیکر نے واضح کیا ہے، کہ توہین آمیز ریمارکس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ جمعرات و قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان میں اقتصادی حالات پر بحث کے دوران دونوں دن ذاتیات کے حوالے سے جو ریمارکس دیئے گئے، وہ ناقابل برداشت ہیں۔ ان ریمارکس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے۔دونوں اطراف سے آئندہ ایسے ریمارکس برداشت نہیں کیے جائیں گے، تمام ارکان کو ہدایت کرتا ہوں کہ ایسے قابل اعتراض ریمارکس سے گریز کریں۔ اگر آئندہ کسی رکن نے ایسا کیا تو اس کا مائیک بند کر دیا جائے اور ضابطہ کار کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چاہے اس کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سب نے پارلیمنٹ کے وقار کو بلند کرنا ہے۔۔

Post a Comment

0 Comments