Click link to read more
واشنگٹن: امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف
کیا ہے کہ امریکا نے 2018 دو ہزار اٹھارہ تک پاکستان اور بھارت، مصر اور دیگر اتحادی ممالک کی جاسوسی کی۔ سی آئی اے کئی عشروں تک فوج اور دیگر اداروں کی خفیہ رپورٹس اور پیغامات پڑھتی رہی۔ جرمن خفیہ ایجنسی کے ساتھ سی آئی سے120 ایک سو بیس ممالک کو یہ مشین فروخت کرکے کروڑوں ڈالرز بھی بٹورتی رہی۔
اس پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے نے جرمن کمپنی کے ساتھ سوئس کمپنی کو بھی خریدا تھا۔ یہ سوئس کمپنی فوجی اور حکومتوں کے پیغامات ڈی کوڈ کرنے کی مشینیں بناتی تھی۔ سی آئی اے اور جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت، مصر، ایران اور دیگر اتحادی ممالک کی کئی عشروں تک جاسوسی کرتی رہیں۔
اخبار کے مطابق جرمنی خفیہ ایجنسی پروگرام سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ لیکن امریکی سی آّئی اے نے 2018 دو ہزار اٹھارہ تک اتحادی ممالک کی جاسوسی کی۔ ساتھ پیغامات کوڈ اور ڈی کوڈ کرنے والی مشین فروخت کرکے کروڑں ڈالرز کمائے روس اور چین اس پروگرام کا حصہ نہیں تھے۔
Click link to countinue
0 Comments